Microsoft unveils Xbox One X

Microsoft Unveils Xbox One X

مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ون ایکس متعارف کرادیا

مائیکرو سافٹ نے پراجیکٹ سکارپیو گیمنگ کنسول لانچ کر دیا ہے ۔ اسے ایکس باکس ون ایکس کا نام دیاگیا ہے۔یہ کنسول 6 ٹیرا فلوپس  کی پاور کا حامل ہے ۔ اس میں لگے 8 کور کے  خصوصی اے ایم ڈی   سی پی یو کی سپیڈ 2.3 گیگا ہرٹز ہے۔
یہ کنسول  ٹھنڈک کے لیے جدید ترین لیکوئیڈ کولنگ اور سپرچارجر سٹائل سنٹری فیوجل فین استعمال کرتا ہے۔
ایکس باکس  ون ایکس 8 جی بی فلیش میموری اور 1ٹی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

4K مواد کے لیے اس میں یو ایچ ڈی بلو رے آپٹیکل ڈسک  ڈرائیو بھی ہے۔
وائرلیس کنکٹیویٹی کے لیے اس میں وائی فائی، بلو ٹوتھ اور آئی آر شامل ہے۔ اس کے ڈیزائن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ سب سے چھوٹا کنسول ہے، جو انہوں نے اب تک بنایا ہے۔
مائیکرو سافٹ 22 کنسول لانچ کرے گا، جن میں Crackdown 3، Forza Motorsport 7 اور Sea of Thieves جیسے کنسول بھی شامل ہیں۔
ایکس باکس ون ایکس کو 7 نومبر کو فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 499 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles