Nintendo launches cubist Pokemon Quest

Nintendo Launches Cubist Pokemon Quest

نائیٹنڈو نے پوکیمون کوئسٹ کے نام سے نئی گیم لانچ کر دی

نائیٹنڈو نے پوکیمون کوئسٹ(Pokemon Quest) کے نام سے ایک نئی گیم لانچ کی ہے۔ یہ گیم ابھی Switch کے لیے جاری کی گئی ہے اور eShop پر دستیاب ہے۔اگلے ماہ یہ گیم گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر بھی دستیاب ہوگی۔
یہ گیم Minecraft سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔ اس گیم سے آپ ٹچ کنٹرول سے Tumblecube Island کو چھان سکتے ہیں، لڑائیاں لڑ سکتے ہیں اور کیمپ سیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پوکیمون کوئسٹ میں صارفین تین کرداروں سےگیم شروع کرتے ہیں، اس کے بعد اپنی ٹیم کو مضبوط کر نے کےلیے اپ گریڈ کر سکتے ہیں یا نئے پکڑے جانے والے کرداروں سے تبدیل کر سکتے ہیں۔صارفین مفت میں اس گیم کو شروع کر سکتے ہیں لیکن ایپ میں خریداری کا فیچر بھی ہے، جس کے استعمال سے صارفین دوسرے ٹرینر سے لڑ بھی سکتے ہیں۔
نئی گیم اُن تین گیمز میں سے ایک ہے، جسے 2018 میں متعارف کرایا جانا ہے۔ اگلی گیم Pokemon: Let’s Go اور Pikachu! and Pokemon: Let’s Go, Eevee! ساری دنیا میں 16 نومبر کو لانچ کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-31

More Technology Articles