Sony 4K game console is called PlayStation 4 Pro

Sony 4K Game Console Is Called PlayStation 4 Pro

سونی کے 4Kگیمنگ کنسول کا نام پلے سٹیشن 4 پرو ہوگا

سونی کے 4Kپلے سٹیشن کو باضابطہ طور پر پلے سٹیشن 4 پرو کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔یہ کنسول 10 نومبر کو 399ڈالر/349 پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسے 8 کور، x86-64”جیگوار“ اے ایم ڈی سی پی یو سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔کنسول میں 4.2 ٹیرا فلوپ اے ایم ڈی ریڈیون جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

کنسول میں 3 یوایس بی پورٹس، 5 گیگا ہرٹز وائی فائی سپورٹ اور 1 ٹیرا بائٹ ایچ ڈی ڈی ہے۔سونی کا کہنا ہے کہ یہ کنسول سٹینڈرڈ پی ایس 4 سے دوگنا تیز رفتار ہے۔ اسے خصوصی طور پر یو ایچ ڈی ٹی وی اور پلے سٹیشن وی آر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سونی نے پلے سٹیشن 4 پرو کے ساتھ ساتھ پلے سٹیشن 4 سلم بھی متعارف کرایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-08

More Technology Articles