Sony confirms its making a 4K PlayStation 4

Sony Confirms Its Making A 4K PlayStation 4

سونی 4Kپلے سٹیشن بنا رہا ہے

سونی کے گیمنگ پریزیڈنٹ اور سی ای او اینڈریو ہاؤس نے فنانشل ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سونی ایک نئے طاقتور پلے سٹیشن 4 پر کام کررہا ہے۔ افواہوں کے مطابق اس نئے پلے سٹیشن کا نام پلے سٹیشن 4.5 یا PS4kہوسکتا ہے۔مارچ میں آنے والی رپورٹ کے مطابق اس پلے سٹیشن کا کوڈ نا م نیو(NEO) ہے، جو نئے پلے سٹیشن کا باقاعدہ نام بھی ہوسکتا ہے۔اینڈاریو نے نئے کنسول کے حوالے سے پھیلی ہوئی بہت سے افواہوں کی تصدیق بھی کی۔

(جاری ہے)

یہ نیا پلے سٹیشن الٹرا ایچ ڈی ریزولوشن گیمز چلا سکے گا اور زیادہ پاورفل گرافکس ہینڈل کر سکےگا۔اسے ریگولر پی ایس 4 کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔ یہ ریگولر پی ایس 4 سے زیادہ مہنگا ہوگا۔ پی ایس 4 کی آنے والے تمام گیمز بشمول وی آر گیمز کنسول کے پرانے ورژن کو بھی سپورٹ کریں گی۔
بدقسمتی سے اس کنسول کو 14سے 16جون تک ہونے والے ای3(الیکٹرونک انٹرٹیمنٹ ایکسپو) میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔
افواہیں ہیں کہ مائیکروسافٹ بھی ایکس باکس ون کے نئے اور پاور فل ورژن پر کام کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-10

More Technology Articles