sony CREATES NEW CONTROLLER FOR STUDENT WITH CEREBRAL PALSY

Sony CREATES NEW CONTROLLER FOR STUDENT WITH CEREBRAL PALSY

سونی کے ملازم نے دماغی مریض کے لیے خصوصی کنٹرولر بنا کر سب کے دل جبرایت لیے

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے کالج سٹوڈنٹ پیٹر برائن نے کچھ دن پہلے سونی  کو ای میل  کی کہ اسے پلے سٹیشن کا کنٹرولر استعمال کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ دن بعد ہی اسے بغیر پیسوں کے  DualShock 4کا خصوصی طور پر تیار کیا ہواکنٹرولر مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق  پلے سٹیشن کے ملازم ایلکس نوابی نے برائن کی ای میل ملنے کے اگلے دن اس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ اس مسئلے کو کمپنی پر نہیں چھوڑے گا بلکہ خود حل کرے گا۔


برائن  دماغی فالج کا مریض ہے۔ اس مرض کی وجہ سے عام کنٹرولر کو استعمال کرتے ہوئے اس کا بایاں ہاتھ ٹچ پیڈ پر رہتا ہے، جس سے گیم رک جاتی ہے۔
ایلکس نے 10 گھنٹے کام کر کے برائن کے لیے ایک خصوصی کنٹرولر بنا یا(تصویر نیچے) اور اسے بغیر کسی قیمت کے برائن کو دے دیا۔

(جاری ہے)

اس کنٹرولر میں ایلکس نے ٹچ پیڈ کو ڈس ایبل کر دیا اور اس کے متبادل کے طور اضافی پاز بٹن لگادیا۔


ایلکس نے برائن کو ایک اضافی کنٹرولر بھی بنا کر دیا ہے، تاکہ اگر پہلا کنٹرولر خراب ہوجائے تو وہ دوسرے کو استعمال کر سکے۔
ایلکس نےبرائن  کو ایک نوٹ بھی لکھا ۔ ایلکس نے لکھا کہ  یہ سن کر تو وہ مرہی گیا  تھا، جو چیز انجوائے کرنے لیے بنائی جاتی ہے  کنٹرولر کے ڈیزائن کی وجہ سے مشکلات کا باعث بن جائے۔
ایلکس کے نوٹ کر پڑھ کر برائن بھی کافی متاثر ہوا۔برائن کا کہناہے کہ اب وہ بنا کسی رکاؤٹ کے گیم سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

sony CREATES NEW CONTROLLER FOR STUDENT WITH CEREBRAL PALSY
تاریخ اشاعت: 2016-04-05

More Technology Articles