This bizarre PS4 controller costs 14000 dollar

This Bizarre PS4 Controller Costs 14000 Dollar

پی ایس 4 کا یہ کنٹرولر 14 ہزار ڈالر کا ہے

سونی پہلے ہی کئی خصوصی پی ایس 4 کنٹرولر جاری کر چکا ہے۔ کچھ دن پہلے سونی نے اپنے 50 کروڑ کنسولز فروخت ہونے پر خصوصی پی ایس 4 بھی متعارف کرایا تھا۔ یہ خصوصی کنسول DualShock 4 کی برابری نہیں کر سکتا جسے Brikk نے بنایا ہے۔ یہ کمپنی اس سے پہلے پرتعیش، خاص کر سونے کی الیکٹرونکس اشیا بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس سے پہلے یہ کمپنی گولڈن ائیر پوڈز بھی بنا چکی ہے۔

(جاری ہے)


اس کمپنی کےبنائے ہوئےخصوصی کنسول کی قیمت 8 ہزار سے 14 ہزار ڈالر تک ہے۔ اس کنسول کے کلاسک اور ڈیلکس پر 24 قیراط سونا چڑھایا گیا ہے۔ اس کے اوپر سنہری روغن کی تین تہیں بھی ہیں۔ اس کے علاوہ پلے سٹیشن کے بٹنوں میں 7 ہیرے بھی جڑے گئے ہیں۔
کمپنی نے اتنے قیمتی کنٹرولر کو حفاظت سے رکھنے کے لیے  ایلومینیم سے بنے دو خصوصی کیس بھی پیش کیے ہیں۔ اس کیس میں خصوصی طور پر بنایا گیا فوم اور اس کے اوپر سرخ ململ کا کپڑا رکھا گیا ہے۔

This bizarre PS4 controller costs 14000 dollar
تاریخ اشاعت: 2018-10-23

More Technology Articles