This gamer uses her lipstick as a controller in Counter-Strike

This Gamer Uses Her Lipstick As A Controller In Counter-Strike

لپ سٹرائیک۔ کاؤنٹر سٹرائیک کھیلنے کا نیا انداز

ماؤس اور کی بورڈ سے کاؤنٹر سٹرائیک کھیلنا اب پرانی بات ہوگئی۔اب تو کاسمیٹکس سے کاؤنٹرسٹرائیک کھیلنے کا زمانہ ہے۔
ٹوئچ چینل(چینل وزٹ کے لیے یہاں کلک کریں) پر کاؤنٹرسٹرائیک کی  ایک کھلاڑی لپ سٹک کے ذریعے کاؤنٹر سٹرائیک کھیلنے مظاہرہ کر رہی ہے۔
وہ ماؤس کو نقشے کی نیوی گیشن  کے لیے استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بائیں بٹن سے  وہ حرکت کرتی ہے اور دائیں بٹن سے نشانہ لیتی ہے جبکہ اپنی لپ اسٹک سے وہ ہتھیار چلانے کا کام لیتی ہے۔ اس نے اپنی لپ سٹک کو میکی میکی (ویب سائٹ کےلیے یہاں کلک کریں)کٹ کے ذریعے کمپیوٹر سے کنکٹ کیا ہوا ہے، وہ جیسے ہی لپ اسٹک کو ہونٹوں تک اٹھاتی ہے سرکٹ مکمل ہو جاتا ہے اور فائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔
کاؤنٹر سٹرائیک کی  یہ انوکھی کھلاڑی 1جون تک ٹوئچ پر اپنے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-28

More Technology Articles