پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں چلنے والی تیز طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی

معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ آموں، چیکو اور فالسے کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا

پیر 17 اپریل 2017 17:22

پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں چلنے والی تیز طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی
پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں چلنے والی تیز طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی ہے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ آموں، چیکو اور فالسے کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے باغبان اور ٹھیکیدار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر شہروں کھوسکی، شادی لارج، نندو،ٹنڈو باگو، ملکانی شریف، خلیفو قاسم، سیرانی، بھگڑا میمن، لواری شریف، کڈھن، حیات خاصخیلی، جھڈو، ڈیئی، کھڈھرو اور نوکوٹ سمیت سیکڑوں قصبوں اور دیہاتوں میں تیز رفتار اور گر دآلود طوفانی ہوائوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیئے ہیں تیز ہوائوں کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ طوفانی ہوائوں کے باعث آموں، چیکو اور فالسے سمیت دیگر فروٹس کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے خاص طور پر آموں کے باغات سے کیریاں بڑی تعداد میں گر نے کے باعث باغبان اور ٹھیکیدار حضرات شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں دیہاتی علاقوں میں گر دوغبار کے طوفان نے باغات کے علاوہ سبزیوںا ور زرعی فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے میدانی علاقوں میں ہر طرف مٹی اور گر دوغبار کے بادل چھائے دکھائی دیتے ہیں زرعی ماہرین نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ مٹی اور گردو غبار کے طوفان کے باعث باغات اور فصلیں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں خاص طور پر پھٹی اوردھان کی نئی بوائی کی جانے والی فصلوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے باغبانوں اور ٹھیکیداروں نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ تیز ہوائو ں کے باعث آموں کی کیریاں،فالسوں اور چیکو کے باغات سے کچا فروٹ گر رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہو رہا ہے تیز طوفانی ہوائوں کے باعث علاقے کے درجنوں قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ہے کئی برانچوں میں بجلی کی تاریں گر نے کے باعث گزشتہ دس گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہو گیا ہے مٹی اور گرد وغبار کے باعث آشوب چشم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے کاشت کار تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے اور نہری پانی کی قلت کے باعث مٹی اور گر دوغبار کے طوفان سے ہونے والے نقصانات شرح بڑھ گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..