گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا

بدھ 19 اپریل 2017 15:25

گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا ہے بالخصوص خواتین میں گرمیوں کے کپڑوںکی خریداری کی شرح بڑھ گئی ہے، بازاروں میں مختلف ورائیٹی کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں اور شہری دیدہ زیب اور رنگ برنگے خوبصورت لباس کی خریداری میں مصروف ہیں، بالخصوص خواتین لینن، لون، شیفون اور کاٹن کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں، مارکیٹ میں درآمدی کپڑا بھی باآسانی دستیاب ہیں جو کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ برینڈڈ کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث متوسط طبقہ سستے کپڑے کی خریداری کو ترجیح دے رہاہے ۔

بڑے بڑے تجارتی مراکز کراچی کمپنی، آبپارہ، جناح سپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، ایف ٹین مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکز میں نت نئے ڈیزائنوں کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں خواتین اور بچے اپنے پسندیدہ ملبوسات خریدتے نظر آتے ہیں، سپرمارکیٹ میں خریداری کے لئے آئی ایک خاتون انوشہ خان نے بتایا کہ موسم بدلتے ہی نئے کپڑوں کی خریداری خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے خواتین کپڑوں کی خریداری کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جو متوسط طبقہ کے لوگ نہیں خرید سکتے، ایک دکاندار عبدالرزاق نے بتایا کہ کافی عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہے اور ہر سال نئی ورائٹی کے کپڑے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوسط سوٹ کی قیمت1000سے 3000تک ہے جبکہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، خواتین بالخصوص پھولدار کپڑے پسند کر رہی ہیں اس کے علاوہ بچے بھی اپنے لئے موسم گرما کے کپڑے بڑے شوق سے خرید رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..