ضلع عمرکوٹ میں شدید گرمی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 اپریل 2017 16:10

ضلع عمرکوٹ میں شدید گرمی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے،ڈپٹی کمشنر
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) ضلع عمرکوٹ میں شدید گرمی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے اور غیر ضروری پانی کا استعمال کو کم کیا جائے اور تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کانٹی جنسی پلان تیار کرکے رپورٹ دی جائے۔ ان خیالات کاا ظہارڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال عمرکوٹ میں شدید گرمی سے بچنے کے متعلق حکمت عملی جوڈنے اور آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر کرمو مل ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیر ،ضلع عمرکوٹ کی تمام مقامی این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بھی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے سینٹر قائم کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٖڈاکٹر کرمو مل کو ہدایت کی کہ ضلع کی تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے اوراپنی موبائل میڈیکل ٹیمیں بھی تشکیل دیں تاکہ ٹیمیں دور دراز کے علائقوں میں پہنچ کر شدید گرمی میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو رلیف پہنچائے ، انہوں نے این جی اوزکے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع عمرکوٹ کے دیہی علائقوں میں شدید گرمی کے بچنے کے لیے اپنے رلیف کمیپس لگائیں اور ان کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائیں ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے متعلق اقدامات کو یقینی بنائیں ، انہوں نے مونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور ٹائون کمیٹیز کو ہدایت کی کہ پانی کے اسٹاک اور برف کے انتظامات کئے جائیں اور خاص طور پر جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو وہاں پر کیمپس لگائیں اور ہاں پر پانی اور( او آر ایس گلوکوز) کی موجودگی کو یقینی بنائیں، اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی تمام اسکولوں کو اساتذہ کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی اسکولوں میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے بچوں کو لیکچر ضرور دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی مدد لی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu