ْگرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات کی پیر تک ملک میں بارش کی پیشگوئی

ہفتہ سے سوموار تک اسلام آباد سمیت پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 22 اپریل 2017 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے پیر تک ملک میں بارش کی پیشگوئی کی ۔ ہفتہ سے سوموار کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے سوموار کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار اور سوموارکے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ،ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میرخانی 14، دروش 10، ڈیرہ اسماعیل خان، پٹن 08، دیر 07، کالام 08، مالم جبہ، چترال 02، بالاکوٹ، بنوں اور کاکول 01، گوجرانوالہ 05، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ 03، کامرہ، سرگودھا 02، منگلا، جہلم لاہور 01، چلاس 08، استور، گلگت 03، ر آباد 03، کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہیدبینظیرآباد 49 ، دادو 46 ، لاڑکانہ 45 ، سبی ، نورپورتھل، بہاولنگر اور چھور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہیدبینظیرآباد میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہیدبینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان