ملک بھر میں تیزی آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی ،6افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں،سائن بورڈز،درخت اور متعدد کھمبے گرگئے ،فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں سوموار تک مزیدبارشیں ہونے کا امکان، گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:42

ملک بھر میں تیزی آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی ،6افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی
لاہور،فیصل آباد ،لوئردیر،میرپور،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) ملک بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث چھتیں اور سائن بورڈ گرنے سے 6افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ،کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں،سائن بورڈز،درخت اور متعدد کھمبے گرگئے ،فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے آندھی اور بارش سے مختلف حادثات پیش آئے،لاہور میں نوے کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی آندھی اور بارش سے لیسکو کا نظام مفلوج ہوگیا اور ایک سو اسی فیڈر ٹرپ کر گئے،مختلف علاقوں میں کھمبے اور سائن بورڈز گرنے کے واقعات پیش آئے،شاہدرہ میں درخت گرنے سے 32 سالہ بشارت جاں بحق ہو گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے،لوئر دیر میں دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا،ڈی آئی خان میں ہی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جڑواں شہروں میں بھی آندھی کے باعث سائن بورڈز گرنے کے کئی واقعات ہوئے ۔ جبکہ کئی پراوزیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

فیروز والا میں تیز آندھی سے سائن بورڈ گرنے سے دوافراد زخمی ہو گئے،شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں آندھی کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،تاریں گرنے سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ جبکہ میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات سے چھائے بادلوں اور تیز آندھی کے باعث لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں 3سے 5ڈگری تک کمی واقع ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھیہفتہ سے سوموار تک بارشیں ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی ۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں12،دروش09 ، رسالپور05، پاراچنار، چراٹ04، دیر، کالام03، پشاور، 02، سیدو شریف، مالم جبہ، بنوں، کاکول، لوئر دیر، کوہاٹ01، راولاکوٹ05، گڑھی دوپٹہ03، مظفرآباد، کوٹلی02، سکردو03، استور01، کامرہ03، مری، راولپنڈی02، اسلام آباد01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ تین روز کے دوران محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب ،کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہیدبینظیرآباد میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

شہیدبینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے شہیدبینظیرآباد میں اپریل 2002میں 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑی۔ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہیدبینظیرآباد میں49 ، دادو 46 ، لاڑکانہ 45 ، سبی ، نورپورتھل، بہاولنگر اور چھور 44جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 28، اسلام آباد اور پشاور21، کراچی 26،کوئٹہ اور چترال میں 14اور گلگت میں 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..