لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

شہریوں نے شدید گرمی کے بعد موسم کی خوشگوار تبدیلی پر سکھ کا سانس لیا ، آئندہ 24گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

جمعرات 27 اپریل 2017 12:35

اسلام آباد ، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے شدید گرمی کے بعد موسم کی اس خوشگوار تبدیلی پر سکھ کا سانس لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جبکہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، میرپور خاص ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن، کشمیر اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار 27، کاکول 04، بالاکوٹ 02، راولاکوٹ 14، کوٹلی 02، مظفرآباد 01، ڈی جی خان 02، مری، منگلا 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت شہید بینظیرآباد 45، سکھر 44، لاڑکانہ، پڈعیدن، سبی، جیکب آباد، دادو 43 ، تربت، سکرنڈ، رحیم یار خان، روہڑی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..