آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،ْ محکمہ موسمیات

بدھ 24 مئی 2017 12:44

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،ْ محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مکران اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لسبیلہ میں 8 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu