ملک میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات کا پیشگی اعلامیہ جاری

جن علاقوں میں شدید گرمی پڑسکتی ہے ان میں پنجاب اور سندھ کے متعدد شہر شامل ہیں، محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 مئی 2017 13:35

ملک میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات کا پیشگی اعلامیہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ اس وقت ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ملک بھر میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور اب محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 یا 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا اور جو علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان میں لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سبی اور ڈی آئی خان شامل ہیںتاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 اور درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ درجہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ شہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر مرجانے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے سختی کردی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان