عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں،محکمہ موسمیات

جمعہ 16 جون 2017 17:49

عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے 29 رمضان کی شام شوال یکم شوال 1438 ہجری کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا۔ اس روز ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu