مقبوضہ کشمیر میںبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر طلباء کا جشن جاری

بھارت کی ہر ہار پر کشمیر میںجشن منایا جاتا ہے لیکن پاکستان کے خلاف ہارنے سے یہ خوشی دوگنی ہوجاتی ہے

منگل 20 جون 2017 13:36

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے طلباء آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیب پر مسلسل جشن منارہے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں مختلف سکولوں کے طلباء نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے لیے پٹاخے چھوڑے ۔ چمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن جس جذبے کے ساتھ کشمیریوںنے منایا اس جذبے سے کسی نے نہیں منایا۔

سرینگر میں فضا پٹاخوں سے گونج رہی تھی اور ہرطرف جشن کا سماں تھا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفو ر نے ایک مقامی صحافی کی ویڈیو ٹویٹر پر اپ لوڈ کردی جس میں کشمیر ی بھر پور جذبے کے ساتھ جشن منارہے تھے۔ تیرہ گھنٹوں میں اس پوسٹ کو13000افراد نے پسند کیا اور 6000افراد نے اس کو ری ٹویٹ کیا۔

(جاری ہے)

کئی جگہوں پر بھارتی فورسز نے جشن منانے والوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سرینگر کے علاقوں فتخ کدل اور سے کہ ڈافر میں بھارتی فورسز نے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ ایس پی ہائر سیکنڈری سکول اور لال چوک میں ایک پرائیویٹ سکول کے طلباء نے چھٹی ہوتے ہی پٹاخے چھوڑے ۔ طلباء پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔ اسی طرح کے جشن کی خبریں شمالی اور جنوبی کشمیر کے علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔

بھارت کسی بھی ملک کے خلاف میچ ہارے تو کشمیر میں جشن منایا جاتا ہے اور جب پاکستان کے خلاف ہارے تو کشمیریوں کو دوگنی خوشی ہوتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے علاقوں ترال اور پلوامہ میں بھارت مخالف نعروں کے ساتھ ساتھ فتح کی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے گیٹ بند کردیے جہاں گزشتہ سال ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی ہار کے بعد بھارتی اور کشمیری طلباء کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس وقت 1990ء کی طرح بھارت کے خلاف شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ بھارت کشمیرمیں جاری جدوجہدآزادی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کاپروپیگنڈا کررہاہے اور کشمیر ی نوجوان بھارت کے اسی پروپیگنڈے کا جواب دے رہے ہیں۔ 1983اور 1986ء میں سرینگر کے سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموںکے ساتھ بھارتی ٹیم کے میچوں کے دوران بھی کشمیریوں نے بھارت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیاتھا ۔

شمالی کشمیر کے علاقوں میں بھی لوگوں نے رات بھر پاکستان کی جیت کا جشن منایا۔ رفیع آباد، سوپور، بارہمولہ ، سنگرامہ ، پٹن ، پلہالن ، ٹنگمرگ، کنزر، ہندوارہ، لنگیٹ، کپوارہ ، کرلہ پورہ اور لولاب میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے چھوڑے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے اوول سٹیڈیم میں بھارت کو چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 180رن سے شکست دی تھی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں