جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 21 جون 2017 14:26

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے عید کی خریداری کے لئے تجارتی مراکز کا رخ کر لیا۔ روزہ داروں کی دعائیں بھی ثمر لے آئیں اور جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش اور ہوائوں نے موسم کو لمحوںمیں تبدیل کر دیا۔

گرمی کا زور ٹوٹتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا اور خواتین، بچوں کی شاپنگ روزے کے باوجود دن میں ہوئی۔ جی ٹین، ایف سکس اور دیگر تجارتی مراکز میں خریداری کرتے رہے۔ اپنے تین بچوں کے ساتھ خریداری کے لئے آئی عاصمہ شاہ نے کہا کہ شدید گرمی میں روزے کے ساتھ خریداری انتہائی دشوار ہوتی ہے اس لئے آج خوشگوار موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عید کی شاپنگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نسرین اختر نے کہا کہ افطار کے بعد بھی روزہ دار بری طرح نڈھال ہو جاتا ہے اور نماز تراویح کے بعد تجارتی مراکز بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس لئے آج دن میں خوشگوار موسم کی وجہ سے خریداری کرنے کا موقع مل گیا ہے ایک دکاندار محمد شکور نے کہا کہ ہمارا دن خریداروں کا راہ تکتے رہتے تھے لیکن آج بھرپور خریداری کے باعث تجارتی مراکز میں میلے کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے بعد عید کی خریداری کا بھرپور سیزن ہوتا ہے لیکن شدید گرمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑی رہتی ہیں اور آج ہم خوشگوار موسم کے بعد تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی