امریکی شہر فینکس میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا ، درجنوں پروازیں منسوخ

درجہ حرارت چند جہازوں کی پرواز کے لیے مجوزہ موزوں درجہ حرارت سے زیادہ ہے،حکام

بدھ 21 جون 2017 14:58

امریکی شہر فینکس میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا ، درجنوں پروازیں منسوخ
فینکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)امریکہ میں درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایروزونا کے شہر فینکس میں حکام کا کہنا ہے کہ 40 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی بہت زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فینکس میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ درجہ حرارت چند جہازوں کی پرواز کے لیے مجوزہ موزوں درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔امریکی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو گرمی کے عروج کے اوقات میں سکائی ہاربر ایئر پورٹ سے اڑنے والی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فینکس میں مقامی میڈیا کے مطابق گرمی کے باعث چھوٹے جہاز بومبارڈیئر سی آر جے کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں کیونکہ اس جہاز کی پرواز کے لیے مجوزہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

(جاری ہے)

منسوخ کی جانے والی پروازوں نے دوپہر تین اور شام چھ بجے کے درمیان اڑنا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے سے ہوا کی کم کثافت ہوتی ہے جس کے باعث جہاز کی اڑان متاثر ہوتی ہے۔ یعنی کہ اڑان کے لیے جہاز کے انجن پر زیادہ زور پڑتا ہے۔گذشتہ سال انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ موسمی تبدیلی ہوائی جہازوں کی اڑان بھرنے کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مشرق وسطی اور ساتھ امریکہ میں چند بلند علاقوں میں پروازوں کے اوقات شام یا رات کو ہوتے ہیں جب درجہ حرارت کچھ کم ہوتا ہے۔تاہم بڑے جہاز جیسے کہ بوئنگ 747 اور ایئر بس کی پرواز کے لیے مجوزہ درجہ حرارت زیادہ ہے جس کے باعث فینکس میں گرمی ہونے کے باوجود ان جہازوں کے شیڈول متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ایریزونا ریپبلک اخبار کا کہنا ہے کہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جہاز پرواز کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر