محکمہ موسمیات کی راولپنڈی،اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا ،فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی

بدھ 26 جولائی 2017 16:26

محکمہ موسمیات کی راولپنڈی،اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا ،فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا ،فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور،ڈی آئی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 46،ڈی آئی خان18 کامرہ 34،اسلام آباد(سیدپور29،بوکڑہ15،گولڑہ03)، گوجرانوالہ 16،سیالکوٹ 14 ، جہلم،گجرات،راولپنڈی 02،میانوالی،منگلا، منڈی بہاوٰالدین 01، نگرپارکر 7 اور کوٹلی میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دادو اور تربت میں 44، دالبندین،سبی،نوکنڈی43، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اورروہڑی 42 میں 42سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر،اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..