ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد ، کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

منگل 8 اگست 2017 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد د اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، قلات اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویڑن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 36، قصور 34، گڑھی دوپٹہ 6 اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین45، نوکنڈی 44 اور نورپور تھل میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات