متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ،چھٹیاں منسوخ کنٹرول روم فعال

منگل 8 اگست 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ،تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے دوران برسات بلاتعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کنٹرول روم فعال کردیا گیا ،بلدیہ کورنگی کے تحت جاریبرساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو تیز اور ہنگامی بنیادوں پر نالوں کو صاف کرکے نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے نالوں کی صفائی میں حائل غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برساتی نالوں کی آفادیت کو قائم و دائم رکھنے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعائون کریں نالوں پر تعمیرات اور کوڑا کرکٹ ،کچرا ڈالنے سے گریز کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھ کر نکاسی آب کے نظام کو درست رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر متوقع برسات کے پیش نظر جاری رین ایمرجنسی انتظامات اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ،چیئر مین سید نیئر رضا بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دیا جائے اور برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے نالوں کی صفائی کے عمل کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلعی حدود میں سیوریج فلو کو درست کیا جائے تاکہ دوران برسات نکاسی آب کے نظام کو سہل بنا کر عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..