سرسید احمد خان کے تعلیمی افکار کی اہمیت کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہے، جاوید انوار

پیر 9 اکتوبر 2017 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک شام علیگ محسنوںکے نام سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںخواجہ عبدلوحید، بریگیڈئیر قمرالسلام خاں، محترم یونس شاہ عرف پیارے میاں، جنرل غلام عمر، بریگیڈئیر سجاد حسین، انجینئرزیڈ اے نظامی، انجینئر محمد ذاکر علی خان، محترم ابوللیث صدیقی، سیدنونہال زیدی، جناب قمرالزماں اور پروفیسر ڈاکٹر اے ٹی خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے انمول خدمات انجام دیں۔

تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ لوگ اپنے اسلاف کے کارناموں اور خدمات سے واقف ہو سکیں اورانھیں پتہ چلے کہ ہمارے بزرگ اپنی آئندہ نسل کے لیے کیا وراثت چھوڑ گئے ہیں اور ان میں بھی کچھ کر دکھانے کی تحریک پیدا ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرِ مجلس، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور ایسوسی ایشن کے صدر، جناب جاوید انوار نے کہا کہ ہمیں اپنے محسنین کا احسان ماننا چاہئے۔

اللہ تعالیٰ، سورہ رحمٰن میں فرماتے ہیں کہ احسان کا بدلہ صرف احسان ہی ہو سکتا ہے۔یعنی ہم بھی اپنے محسنین کی پیروی کرتے ہوئے آئندہ نسل کے لیے کچھ مثالی کام کر جائیں جن سے لوگ استفادہ کر سکیں۔ سرسید احمد خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ممبران نے کراچی میں پہلے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی اور بعد ازاں سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قائم کی۔

ہم نے یونیورسٹی کی بہتری اور اس کے معیار کو بلند کرنے کے لیئے جو اقدامات کئے اس کے نتیجے میں سرسید یونیورسٹی اپنا اعلیٰ معیار اور امتیازی خصوصیات برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان HEC)) اور چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیوشن کمیٹی (CIEC)کی رینکنگ میں اعلیٰ سطح پر موجود ہے۔ قومی سطح پر جدید تقاضوں کے مطابق یوتھ کی گرومنگ کے لیے سرسید انسٹی ٹیوٹ فار یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کیا گیا ہے جو افکارِ سرسید کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سرسید احمد خان کا دو سو سالہ جشن ولادت منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے سرسید یونیورسٹی میں مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سرسید یونیورسٹی کی جانب سے ایک اہم کتاب ’’سرسید کا ثقافتی تصور‘‘ شائع کی گئی ہے اور ’سرسید یونیورسٹی کی تاریخ‘ اشاعت کے آخری مراحل میں ہے۔اس کے علاوہ میموریل لیکچرز بھی دیے جا رہے ہیں۔

جشنِ ولادتِ سرسید کی سب سے اہم تقریب گرانڈ ایوارڈز ہے جس میںسائنس، تعلیم، صحت و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیات کو ان کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے ایوارڈ دئے جائیں گے۔سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ جس انتشار اور خلفشار کا شکار ہے، ایسے اداروں کی اشد ضرورت ہے جو معاشرے میں مثبت رویوں اور رجحانات کو فروغ دے سکیں۔

سرسید احمد خان کے تعلیمی افکار کی اہمیت کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے اور ان کے نظامِ تربیت کو اپنانے کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہے۔آئیے ہم اپنے علیگ محسنین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیوں اور صلاحیتوں کو فروغِ تعلیم کے لیے وقف کردیں اور ملک میںنئے تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنائیں۔ انجینئرذاکرعلی خان کے فرزند اکبر علی خان نے کہا کہ اموبا کا قیام ان کے والد کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔

وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔ فرخ نظامی نے کہا کہ ان کے والد انجینئر زیڈ اے نظامی فنانشل انجینئرنگ کے ماہر تھے۔جنرل عمر کے صاحبزادے اسد عمر نے کہا کہ علیگڑھ اسپرٹ انقلاب برپا کر سکتی ہے اور پاکستان کی ترقی میں موثر کردار اد ا کرسکتی ہے۔سلیم الزمان نے قمرالزماں کے حوالے سے کہا کہ ان کی خدمات یادگار بھی تھیں اور شاندار بھی۔اس موقع پر محسن خان، سمیرا حفیظ ، تفضل حیدر، کامران وہاب نے بھی اپنے والد کی کاوشوں اور کارناموں کا تذکرہ کیا۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آدمی اچھا تھا کہلوانے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ موت سانس ختم ہوجانے کا نہیں بلکہ یاد کرنے والوں کا نہ ہوناہے۔مثال دینا اور مثال بننا دو الگ باتیں ہیں، مثال دینا آسان ہے۔اینٹ کا اینٹ سے ربط ختم ہوجائے تو عمارت اپنے ہی بوجھ سے گر جاتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..