موسم کی تبدیلی، سرگودھا میں رضائیوں کی بھرائی کا سلسلہ شروع

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:29

سرگودھا۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) موسم کی تبدیلی کا آغاز ہوتے ہی لوگوں نے کمبل‘ رضائیاں نکالنا شروع کردی ہیں رضائیوں کی بھرائی کا سلسلہ عروج پر ہے موسم دن کے اوقات میں قدرے گرم جبکہ رات کو خوشگوار ہوتا ہے موسم کی خوشگوار تبدیلی کے باعث انڈے کی قیمتوں میں گزشتہ روز 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے گزشتہ روز 90 روپے درجن میں فروخت ہونیوالے انڈوں کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے تک جا پہنچی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu