بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 نومبر 2017 14:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چراٹ 26، دیر 19، سیدو شریف، لوئر دیر 15، مالم جبہ 14، رسالپور 10، پشاور 09، بالاکوٹ 08، کاکول 07، پاراچنار، میرکھانی 06، بنوں 05، کالام، دروش 02، چترال 01، اسلام آباد میںگولڑہ، بوکرہ 15، سیدپور، زیرو پوائنٹ 11، پنجاب میں مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 07)، چکوال 04، منڈی بہاوالدین 02، کامرہ 01، بلوچستان میں ژوب 10، کشمیر میں مظفرآباد 08، راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 04 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ سکردو منفی 02، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 01 اور کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر