امریکہ میں شدید سردی کے باعث 9افراد ہلاک

40 ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری

بدھ 3 جنوری 2018 15:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) امریکہ میں شدید سردی کے باعث 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قومی موسمیاتی ادارے نے 40 ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ سخت سردی کی لپیٹ میں رہا ہے۔ موسم سرما کی شدت کے نتیجے میں اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ایک ٹوئیٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواں کے نتیجے میں عام درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا، جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔

(جاری ہے)

وہ ریاستیں جہاں روایتی طور پر نسبتا کم سردی پڑتی ہے، جن میں ٹیکساس، لوزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل ہیں، وہاں بھی بدھ کے روز برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سیلشئیس، جب کہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی سات سیلشئیس پر پہنچ چکا ہے۔ٹیکساس کے شہر آسٹن میں جو جنوب میں واقع ہے، درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد شاذ و نادر برف باری ہوئی، جس کے بعد شہر کے اہل کاروں نے گرم پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔ جورجیا کے شہر، سوانا میں، جہاں جنوری میں درجہ حرارت 16 درجے سیلشئیس رہتا ہے، منگل کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت منفی ایک سیلشئیس تک جا پہنچا ہے۔

درجہ حرارت منفی نکتے پر گرنے کے بعد، ملک کے اسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلہ افراد امرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔کرسمس کے دروان وسطی امریکہ میں سردی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ نبراسکا کے شہر اوماہا میں 130 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، جہاں درجہ حرارت سینٹی گریڈ میں منفی 29 تک جا پہنچا ہے۔ ساتھ ڈکوٹا کے شہر ابرڈین میں 1919 کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

آرکٹک کے درجہ حرارت نے دریاں اور ندی نالوں میں آبی حیات اور کشتیوں کے چلنے میں مسائل بھی کھڑے کردیے ہیں۔ ورجینیا کے دارالحکومت، رچمنڈ میں فائر فائٹروں نے ایک ہنس کی جان بچائی، جو پیر کے روز جمے ہوئے تالاب کے بیچ میں پھنس گیا تھا۔سی این این کی ایک خبر کے مطابق، نیو یارک میں، نقل و حمل سے متعلق اہل کاروں نے منگل کے روز نیوبرگ اور بیکن کمیوٹر فیری سروس بند کر دی ہے، جب ہڈسن دریا میں برف جمنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

درجہ حرارت میں شدت آنے کے بعد، فلوریڈا کے اورلینڈو شہر کے متعدد واٹر پارکس بند کر دیے گئے ہیں۔نیاگرا فالس میں ہارس شو فالس کے مقام پر جانے والے سیاحوں نے بہتے ہوئے پانی کی تصاویر بھیجی ہیں، جس نے جم کر سخت ٹکڑوں کی صورت اختیار کر لی ہے۔ایٹلانٹک وائٹ شارک کے تحفظ پر مامور اہل کاروں نے بتایا ہے کہ کچھ شارک مچھلیاں بوسٹن کے جنوبی ساحل پر دیکھی جاسکتی ہیں، جو جم کر مر چکی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان