آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی

سیکڑوں کم یاب جانور ہلاک ہوگئے گرمی کی شدت دے متاثر ہونے والی چمگادڑوں کی تعداد ہزاروں میں ہے،عہدیدارجنگلی حیات

جمعرات 11 جنوری 2018 14:37

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) ایک طرف جہاں شمالی امریکہ کے کئی علاقے عشروں کی شدید ترین سردی کی زد میں آئے اور ہفتوں تک درجہ حرارت صفر سے بہت نیچے رہا اور برف باری کے کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ وہاں دوسری جانب براعظم آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر سے سینکڑوں جانور ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سڈنی کے مغربی مضافاتی علاقے کیمبل ٹاؤن میں درجہ حرارت 113 درجے فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

گرمی کی اس شدت سے درختوں پر بسیرا کرنے والے کئی جاندار بے ہوش اور ہلاک ہو کر نیچے گر پڑے۔براعظم آسٹریلیا میں ایک خاص قسم کی چمگاڈریں پائی جاتی ہیں جنہیں ’فلائنگ فاکس‘ یعنی اڑنے والی لومڑیاں کہا جاتا ہے۔ یہ چمگادڑیں اجتماعی شکل میں شاخوں سے لٹک جاتی ہیں جسے فلائنگ فاکس کی کالونی یا آبادی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کالونیوں کی دیکھ بھال سے متعلق کیمبل ٹاؤن کی کیٹ ریان نے کہاکہ گرمی کی شدت سے ہلاک ہو کر درختوں سے گرنے والی چمگادڑوں کی تعداد اگر ہزاروں میں نہیں ہے تو سیکڑوں میں ضرور ہے۔

فلائنگ فاکس کا شمار آسٹریلیا کے ان جانوروں میں ہوتا ہے جن کی نسل کو بقا کے خطرے کا سامنا ہے۔ اور مقامی قوانین میں ان کی نسل بچانے کو ترجیح دی گئی ہے۔سن 1939 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سڈنی کے ایک اور مضافاتی علاقے پینریتھ میں درجہ حررات 117 درجے فارن ہائیٹ سے بڑھ گیا۔جنگلی حیات سے متعلق نیو ساؤتھ ویلز کے عہدے داروں نے کہا کہ گرمی کی شدت دے متاثر ہونے والی چمگادڑوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکن زیادہ سے زیادہ چند سو چمگادڑوں کی جانیں بچا سکتے ہیں جب کہ بہت سی مردہ چمگادڑیں درختوں کے نیچے زمین پر بکھری پڑی ہیں اور ہلاک ہونے والی چمگادڑوں کی ایک بڑی تعداد درختوں اور جھاڑیوں کی شاخوں میں الٹی ہوئی ہے۔عہدے داروں کا کہنا تھا کہ رضاکار چمگادڑوں تک مائع خوراک پہنچانے کے لیے ان تھک کوششیں کررہے ہیں لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ گرمی کی لہر اتنی شدید ہے کہ وہ بہت سی چمگادڑوں کو ہلاک ہونے سے بچا نہیں سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی