برطانیہ میں سرد ترین موسم کی وجہ سے درجہ حرارت منفی7تک گرگیا ،سڑکوں پر پھسلن سے زخمی ہونے کے واقعات کاانتباہ جاری

بدھ 7 فروری 2018 14:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2018ء) لندن اور سائوتھ ایسٹ میں سرد ترین موسم کی وجہ سے درجہ حرارت منفی7تک گرگیا جبکہ برطانیہ کے مختلف حصوں میںراتوں رات درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کے باعث برف باری کے بعد سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔برطانوی میڈیا کے م طابق محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے کے دوران پورے ہفتے کے دوران برفباری جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 7تک رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں متنبہ کیاہے کہ موسم کی صورت حال کے سبب سڑک پرگاڑیوں اورریل کی آمدورفت میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلنے کی وجہ سے زخمی ہونے کے واقعات کاانتباہ بھی جاری کیاگیاہے۔

محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے کیلئے موسم کے حوالے سے وارننگز جاری کی ہیں جن میں امبر وارننگ برقرار رکھنے کو کہاگیاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ماہر کریگ سنیل نے کہا کہ فروری کے پورے ہفتے کے دوران اس موسم سرما کا سرد ترین ہفتہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ یہ سردترین ہفتہ ہوگا جس کے بعد خشک موسم بھی منتظر نظر آرہاہے۔ لیکن بہت سے مقامات پر اس ہفتے کے دوران برفباری بھی ہوگی۔

انھوں نے اس ہفتے کو موسم کا سرد ترین موسم قرار دیا تاہم کہاکہ برفباری کے اعتبار سے اس مرحلے پر کسی قسم کاخلل پڑنے کاخدشہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بعض سڑکوں اورریلویز کی سروسز متاثر ہوں گی اور سڑک پر بس اور ٹرین کے طویل سفر متاثر ہوسکتے ہیں اندرون ملک ایک سی3سینٹی میٹر تک برف پڑنے کاامکان ہے جبکہ 100میٹر سے اونچے پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل تک بارش اور زیادہ برفباری کابھی امکان ظاہر کیاہے اورکہاہے کہ سائوتھ ایسٹ میں برف نظر آسکتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے ڈھکے ہوئے علاقوں میں درجہ حرارت 7درجہ سینٹی گریڈ رہنے جبکہ مڈ لینڈز اور ویلز میں زیادہ شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سائوتھ ویسٹ ،نارتھ انگلینڈ، شمالی آئر لینڈ ،نارتھ ویلز اورسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

سنیل کاکہنا ہے کہ منگل کے دوران کم وبیش پورے برطانیہ میں برفباری کاامکان ہے لیکن مڈلینڈز، سائوتھ ویسٹ انگلینڈ اور دن کے آخری حصے میں سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں برف کے صرف چند گولے ہی نظر آئیں گے۔اس طرح بہت سے لوگ برف تو دیکھیں گے لیکن برف اتنی زیادہ نہیں ہوگی کہ وہ سنو مین بناسکیں۔منگل کی صبح شدید سردی کی لہر نظر آئے گی اور ویلز کے مغربی ساحل اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ میں درجہ حرات 5سی6درجہ سینٹی گریڈ تک گرجانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے مختلف حصوں میںراتوں رات درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کے باعث برف باری کے بعد سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں M20موٹر وے پر یخ موسم کے نتیجے میں متعدد حادثات ہونے کے بعد پولیس نے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط برتنے کا انتباہ کیا ہے۔ملک کے بڑے حصے میں ہفتے کے باقی دنوں کے لئے برف باری اور سڑکوں پر برف جمع ہونے کے لئییلو ویدر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ موسم سرما کیٹھنڈے ترین ہفتوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..