جڑواں شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھنے سے مچھلی کی فروخت میں نمایاں اضافہ

منگل 13 فروری 2018 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جڑواں شہروں میں حالیہ بارش سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ تجارتی مراکز میں مختلف انواع و اقسام کی فرائی مچھلی کی دکانیں سج گئیں۔ موسم سرما میں دسمبر اور جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گلی محلہ میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اور راولپنڈی کے شہریوں کی ماہی ضروریات پوری کرنے کیلئے خان پور ڈیم بڑا ذریعہ ہوتا ہے جہاں مچھلی کے شکار کے ساتھ ساتھ مچھلی کے بیوپاری بھی مچھلی کی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں دریائی مچھلی کی زیادہ ضروریات اسی ڈیم سے پوری کی جاتی ہیں جبکہ منگلا ڈیم، تربیلا ڈیم سے بھی مچھلی لائی جاتی ہے اور عام شوقین راول ڈیم سے بھی شکار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم کی شدت کے ساتھ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کا کاروبار بھی عروج پر ہوتا ہے۔ جڑواں شہروں کے تجارتی مراکز، ہوٹلوں اور فوڈ پارکس میں تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں اور لوگ اہلخانہ کے ہمراہ تلی ہوئی مچھلی کے سٹالوں پر خریداری کرتے اور فوڈ پارکس میں بیٹھ کر کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..