چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیا،

فضائی ماحول کی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، آئندہ نیلے آسمان کی حفاظت کے لیے تین سال کا منصوبہ بنایا جائے گا ،چینی وزارت ماحولیات

منگل 27 فروری 2018 16:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء) چینی وزارت ماحولیات نے کہا ہے چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیاہے، فضائی ماحول کی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔، آئندہ نیلے آسمان کی حفاظت کے لیے تین سال کا منصوبہ بنایا جائے گا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کی کوششوں سے چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

پورے ملک میں فضائی معیار مجموعی طور پر بہتر ہو رہا ہے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیا ہے۔چین نے دو ہزار تیرہ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا لائحہ عمل جاری کیا جسے اس عمل میں سنگ میل تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ پانچ برسوں میں چین نے پسماندہ پیداواری صلاحیت کو ترک کرنے اور صاف شفاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔

کوئلے کے استعمال پر کنٹرول پر زور دیا جا رہا ہے اور سیمنٹ ،پیٹرو کیمیکل سمیت اہم صنعتوں کی بہتری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضائی ماحول کی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ان اقدامات کی بدولت چین میں فضائی ماحول نمایاں طور پر بہتر ہو رہا ہے۔وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ آئندہ نیلے آسمان کی حفاظت کے لیے تین سال کا منصوبہ بنایا جائے گا تاکہ مزید نمایاں کامیابیاں حاصل ہوسکیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان