امریکہ میں تیز آندھی، بچے سمیت 4 افراد ہلاک،

برفباری اور شدید بارشوں کی پیش گوئی دیگر ہلاکتیں ورجینیا، میری لینڈ اور رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ہوئیں،ایئرلائنز نے 2800 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں، وفاقی حکومت نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری دفاتر بند کردیئے

ہفتہ 3 مارچ 2018 15:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء) شمال سے مشرق کی جانب چلنے والی تیز آندھی نے امریکی مشرقی ساحل کو ہلا کر رکھ دیا ، سمندری طوفان کی سی رفتار کی ہوائوں کے بعد اب برف باری اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے مئین سے نارتھ کرولینا تک کی شہری آبادی زیر اثر آئے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجینیا میں درخت گرنے کے واقعات میں کم از کم4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 6 برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دیگر ہلاکتیں ورجینیا، میری لینڈ اور رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ہوئیں۔ایئرلائنز نے 2800 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق نیو یارک علاقے سے تھا، جب کہ وفاقی حکومت نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری دفاتر بند رکھے۔

(جاری ہے)

تیز آندھی، درخت اکھڑ کر گرنے اور کافی علاقے میں سیلابی صورت حال کے نتیجے میں، ایمٹریک نے بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان ساری؛ جب کہ واشنگٹن سے جنوبی علاقے کی طرف جانے والی چند ریل گاڑیاں بند کر دی ہیں۔

مشرقی ساحل پر 80 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے تیز آندھی جاری رہی، جب کہ میساچیوسٹس کے علاقے، کیپ کوڈ میں طوفان کی رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹا تک تھی۔موسمیات کے قومی ادارے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے سفر کو خطرناک قرار دیا ہے، خاص طور پر ٹریکٹر ٹریلرز اور بسوں کے لیے۔بوسٹن کی ساحلی سڑکوں پر سمندری پانی کا سیلاب آیا، جہاں 928 کے بعد اونچی لہروں یعنی 4.47 میٹر تک کی لہریں چلنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔

شہر کے ساحلی مضافات سے مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا۔طوفانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میساچیوسٹس کے گورنر، چارلی بیکر نے نیشنل گارڈ سے مدد طلب کر لی ہے۔طوفان کے نتیجے میں مئین سے نارتھ کرولینا اور مغرب کی جانب مشیگن تک گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی ترسیل بند رہی، جس سے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں