آئندہ ہفتے راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 9 مارچ 2018 20:24

آئندہ ہفتے راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) آئندہ ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار10، چراٹ06، سیدوشریف04، پشاور(ائیرپورٹ03، سٹی01)، کوہاٹ، دیر03، رسالپور01، پنجاب: میانوالی02، مری، لیہ، سرگودھا، شورکوٹ، کامرہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور منفی02، اور سکردو منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..