گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قرار ،2016پہلے نمبر پر رہا،اقوام متحدہ

آسٹریلیا اور ارجنٹینا میں گرمی کی شدید لہر آئی جس نے آرکٹک کی برف کو پگھلا دیا،عالمی موسمیاتی تنظیم کی رپورٹ

جمعہ 23 مارچ 2018 11:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم ( ڈبلیو ایم او )نے گزشتہ تین سال صدی کے گرم ترین سال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایم او نے عالمی آب و ہوا پر اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے تین برس دنیا کے گرم ترین سال رہے جبکہ ماہرین نے کہاکہ پچھلی ایک صدی کے دوران ان تین سالوں میں عالمی حدت میں شدید اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور ارجنٹینا میں گرمی کی شدید لہر آئی جس نے آرکٹک کی برف کو پگھلا دیا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں پانی کی کمی دیکھنے میں آئی اور کینیا اور صومالیہ میں شدید خشک سالی پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

موسمی تبدیلیوں کے سبب پوری دنیا کو تقریبا 320 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیاکہ 2018 میں عالمی حدت میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق 2017میں اٹلانٹک میں آنے والے طوفان اور بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے دنیا کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جو گزشتہ کئی دہائیوں میں ایک ریکارڈ نقصان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ویں صدی کے بعد عالمی حدت میں 2016 پہلے نمبر پر، 2017 دوسرے جبکہ 2015 تیسرے نمبر پر رہا۔ڈبلیو ایم او نے اس کی وجہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو قرار دیاہے،

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..