آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 5 اپریل 2018 13:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

گرمی کی اس لہر کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 90 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے گرمی میں اچانک اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu