محکمہ موسمیات کی اگلی ہفتی کے دوران ملک میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے اگلی ہفتی کے دوران ملک میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ہفتہ (رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم ژوب، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز:شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ،ژوب،قلات ڈویژن)،خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویڑن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم ڈی آئی خان، پاراچنار، کوئٹہ، مکران اور لاڑکانہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پارہ چنار 09، بلوچستان: کوئٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: چھور،مٹھی، شہید بینظیرآباد 42، خان پور،سکھر، بدین، پڈعیدن 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu