شمال مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشیں،

ندی نالے زیر آب، متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور مختلف علاقوں کی بجلی معطل ایبٹ آباد، گلیات، چارسدہ، دیر، مردان، صوابی، مانسہرہ، میرپور آزادکشمیر میں بھی برسات کی رم جھم ،سرگودھا، جھنگ، ملتان، لیہ میں بھی بارش سے موسم خوش گوار ، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش کا امکان

منگل 17 اپریل 2018 14:15

شمال مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشیں،
اسلام آباد /کوئٹہ /مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) شمال مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے ندی نالیزیر آب آگئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔ادھر ایبٹ آباد، گلیات، چارسدہ، دیر، مردان، صوابی، مانسہرہ، میرپور آزادکشمیر میں بھی برسات کی رم جھم جاری رہی ،سرگودھا، جھنگ، ملتان، لیہ میں بھی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جبکہ منگل سے جمعے تک شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر میں بارشیں شروع ہوتے ہی علاقے کے حسن میں اوربھی نکھار آ گیا جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے خوبصورت مقامات کا رخ کرلیاہے ،قدرتی چشمے، گھنے جنگلات، ہریالی اور حسین مناظر سے بھرپور لوئر دیر کے حسن اور خوبصورتی میں حالیہ بارشوں کے بعدمزید اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے ندی نالیزیر آب آگئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔ادھر ایبٹ آباد، گلیات، چارسدہ، دیر، مردان، صوابی، مانسہرہ، میرپور آزادکشمیر میں بھی برسات کی رم جھم جاری رہی ،سرگودھا، جھنگ، ملتان، لیہ میں بھی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، ژوب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا ، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش کاامکان ظاہر کیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کووادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ خشک رہا، وادی میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم قدرے بہتر ہوگیا صبح کم سے کم درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

ادھر ژوب اور قلات میں درجہ حرارت10،دالبندین میں 16، پنجگور میں 18، خضدار میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ منگل سے جمعے تک شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر میں بارشیں شروع ہوتے ہی علاقے کے حسن میں اوربھی نکھار آ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے خوبصورت مقامات کا رخ کرلیاہے۔

قدرتی چشمے، گھنے جنگلات، ہریالی اور حسین مناظر سے بھرپور لوئر دیر کے حسن اور خوبصورتی میں حالیہ بارشوں کے بعدمزید اضافہ ہو گیا ہے،لوئردیر کے دلکش مناظر ان دنوں یہاں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔بارش کے بعد جہاں بالائی علاقوں میں موسم حسین ہوا تو شہری علاقوں میں مقامی افراددریائے پنچکوڑہ سمیت دیگر خوبصورت مقامات وادی لڑم اورشاہی کا رخ کررہے ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت سڑکوں کی تعمیر اور سیاحوں کے لیے سہولتوں پر توجہ دے تو سیر و تفریح اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات