لاہور میں رواں سال میں اب تک کا گرم ترین دن رہا

درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، یکم مئی تک بارش کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا، صورتحال یہی رہی تو ماہ اپریل میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے‘ محکمہ موسمیات

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

لاہور میں رواں سال میں اب تک کا گرم ترین دن رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت میں رواں سال میں اب تک کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت پارے نے ایک قدم اور آگے بڑھا لیا۔لاہور میں سورج نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دیئے اور گزشتہ روز رواں سال کے اب تک کا گرم ترین دن رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 41ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی تک بارش کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا، صورتحال یہی رہی تو ماہ اپریل میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 13، بارکھان اور خضدار میں 19، گوادر اور پنجگور میں 22، جیونی اور سبی میں 25، قلات میں 11، نوکنڈی اور لسبیلہ میں 23، پسنی میں 24، تربت میں 20جبکہ ژوب میں 16 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu