رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 25 اپریل 2018 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 47، شہید بینظیر آباد ، دادو، سبی، موہنجوداڈو اور خانپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں بدھ کو پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 697 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu