بھارت میں 200 کلومیٹر پر پھیلے بادل اور آسمانی بجلی گرنے کے 36 ہزار واقعات

آسمانی بجلی گرنے سے 9 افرادہلاک،واقعات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے،سربراہ ایمرجنسی سینٹر

جمعہ 27 اپریل 2018 12:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام نے کہاہے کہ محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی حکام نے کہاکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں اور اس کی وجہ شدید موسمی پیٹرن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک نو سالہ بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ مون سون میں آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ریاستی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ کشن سنکو نے بتایا کہ عام طور پر مون سون سے قبل اس علاقے میں بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔تاہم گزشتہ روز بجلی گرنے کے واقعات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے پورے مہینے میں بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔چند سائنسدانوں کا کہناتھا کہ عالمی حدت میں اضافے کے باعث بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر