اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات ْکراچی اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی جس سے شہری پریشان دکھائی دیئے

ہفتہ 12 مئی 2018 14:30

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش بوکرہ میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی صبح سویرے سیاہ بادل چھا گئے جس کے بعد تیز ہوائیں چلیں اور بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ،ْچکوال شہر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔

(جاری ہے)

جہلم، مری اور گرد و نواح میں بھی کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ،ْمنڈی بہائو الدین سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،ْمحکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مزید ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب خاران، نوشکی، چاغی، نوکنڈی، دالبندین اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح ریکارڈ کیا گیا ،ْکم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 16، خضدار میں 21، بارکھان اور پنجگور میں 23، سبی اور لسبیلہ میں 26، گوادر اور پسنی میں 27، دالبندین اور ژوب میں 22 جب کہ تربت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت کراچی اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی جس سے شہری پریشان دکھائی دیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،ْ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات