محکمہ موسمیات نے (کل)سے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے اور سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے

بدھ 16 مئی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کل (جمعرات) سے شہر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جمعرات سے سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں موسم کو مزید گرم کر دیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور آئندہ ہفتے جمعرات تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس طرح رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پندرہ جون تک موسم گرم رہے گا، تاہم پندرہ جون کے بعد سے کراچی میں صبح و شام بوندا باندی ہونے کی نوید سنائی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ