آئندہ 6 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 مئی 2018 15:29

آئندہ 6 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 6 روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،ْاس سے قبل بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں رٴْکنے سے کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ،ْ اس صورت حال کے باعث شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ ہفتے کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی اور آئندہ چند روز تک شہر میں شدید گرمی رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ جمعے سے درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری کراچی کی انتظامیہ، کے الیکٹرک، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) اور دیگر اداروں کو بھی بھیجی جاچکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کردی جبکہ سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی کو موبائل اسپتال سروس متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہیٹ اسٹروک سینٹرز متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ