شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا

کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ،شہریوں کو گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا

منگل 22 مئی 2018 16:22

شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جاری کردیا ہے ۔شہر کا درجہ حرارت منگل کو بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈکو چھوگیا۔ سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ہونے کے باعث شہریوں کو گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا ہے۔

تاہم شمال کی جانب سے ہلکی رفتار سے گرم ہوائیں چلیں۔ دوپہر2 بجے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جب کہ گرمی کی شدت(ہیٹ انڈیکس)44 درجہ محسوس کیا گیا ۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔دوسری جانب شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایم آئی یو میں 22 سے 24 مئی تک ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رجسٹرار سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مطابق 25 مئی سے شیڈول بقیہ امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔واضح رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جب کہ گرمی، ہوا کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا عذاب کیاہوا ہے۔ ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، موئن جو دڑومیں 42، دادو، سکھر میں 43، مٹھی میں 44 اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات