کراچی میں ہیٹ اسٹروک، ہوا میں نمی چار فیصد رہ گئی

شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں ،طبی ماہرین

منگل 22 مئی 2018 16:56

کراچی میں ہیٹ اسٹروک، ہوا میں نمی چار فیصد رہ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) شہر قائد ہیٹ اسٹروک (لو) کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی خطرناک حد تک گر نے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں درجہ حرارت صبح ہی 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ شہر میں دن 12 بجے ہوا میں نمی کا تناسب چار فیصد رہ گیا تھا۔

گزشتہ تین دن سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرم ہوا نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔طبی ماہرین نے عوام الناس کو خبردارکیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر سے کام لیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ، سکھر، بدین اورٹھٹھہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گرمی کی لہر اور شدت برقرار ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ