شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

دو روز تک سمندری ہوائیں بالکل نہیں چلیں گی جس کے باعث سورج کی تپش مزید بڑھے گی اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، ڈاکٹرغلام رسول

بدھ 23 مئی 2018 16:24

شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ کل(جمعرات) تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے سورج آگ برسا رہا ہے، بدھ کو بھی شہر کا درجہ حرارت42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے لو کا زور رہا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت بڑھے گی جس کا براہ راست اثر کراچی میں بھی پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے مگر شہر جمعرات تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور جمعے کے بعد سے ممکن ہے گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ دو روز تک سمندری ہوائیں بالکل نہیں چلیں گی جس کے باعث سورج کی تپش مزید بڑھے گی اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید نے کہا کہ کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ایک طرف سورج آگ برسا رہے ہے تو دوسری طرف 12، 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہروں کو دہرے عذاب اور اذیت میں مبتلا کردیاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان