ضلع تھرپارکر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں تمام محکموں کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 مئی 2018 16:39

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا ہے کہ ضلع تھرپارکر میں ہیٹ اسٹروک (لُک) سے بچاؤ کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ ہدایت انہوںنے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو دی ہیں ۔ جس میں چیف مونسپل آفیسرمٹھی، ٹاؤن آفیسر اسلام کوٹ، چیلھار، ڈیپلو، چھاچھرو، کھیمے جو پار، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر عوامی جگہوں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی کئمپس قائم کریں گے خاص طور پر ہسپتالوں کے قریب ، بس ٹرمینل اور ایسی جگہوں پر جہاں پر لوگوں کو ٹھنڈا میٹھے پینے کے پانی کا بندوبست کرنے اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ لوگوں کو فوری طور طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئمپس میں ڈسپینسر کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ، پی پی ایچ آئی ، این جی اوز، اور نجی صحت سہولت اداروں کی جانب سے سرکاری اور نجی ایمبولینس بس اسٹینڈ اور عوامی اجتماعات والی جگہوں پر تیار حالت میں کھڑا کرنے کیلئے مناسب اقدامات کریں گے جس میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ تعلقوں کے اسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کو ہدایت کی ہے وہ 24گھنٹے ہیٹ اسٹروک کئمپس کو فعال بناکر پینے کے پانی کی فراہمی سمیت انسانی ضرورت کے مطابق تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کرنے کیلئے انتظامات کریں اور ہدایت کی کہ ہیٹ اسٹروک کئمپس کے دورہ جات کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..