کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا،

شدید گرمی سے شہری بے حال محکمہ موسمیات عی جمعرات تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشن گوئی

بدھ 30 مئی 2018 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا۔شدید گرمی سے شہری بے حال ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی موسم کی حدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سورج آگ برسا رہا ہے بدھ کے روز شہر میں گرمی کاراج رہا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔

ہوا میں نمی کا تناسب 7 سے 10 فیصد تک رہا۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے اکثر لوگ بے ہوش ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ سرکاری اسپتال میں ہیٹ ویو کے باعث ایمرجنسی نافذ تھی اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر رینجرز، پولیس اور شہری انتظامیہ کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے جہاں شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور ان کیمپوں پر گرمی سے متاثرہ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کہ شدت جمعرات تک برقرار رہے گی اس دوران دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔محکمہ۔موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے گرمی کا زورٹوٹے گا۔جبکہ اس دوران شہری محتاط رہیں۔علاوہ ازیں سخت گرمی اور ماہ صیام کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے اور دن کے اوقات میں کراچی کی سڑکیں سنسان رہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔پبلک ٹرانسپورٹ بسیں اکا دکا ہی سڑکوں پر آئیں۔عوام کی اکثریت نے دن کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا۔دوپہر میں کاروبارزندگی مفلوج رہاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..