محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی

جنوبی پنجاب‘ مشرقی بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہرمیں بدستور گرمی رہے گی‘ محکمہ موسمیات

جمعہ 15 جون 2018 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) عید پر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی۔راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے اسکے علاوہ کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں قدرت مہربان مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی ، ساتھ ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ۔ عید آتے ہی آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے آج لاہور میں صبح سے ہی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ، عید پر بارشوں کی نوید سنادی ہے ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں،چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہر، آج بھی گرم رہیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu