کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی

مردان، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ‘کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

پیر 18 جون 2018 11:40

کوئٹہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد/‘کوئٹہ‘مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ہرنائی و گردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ طغیانی کے باعث ہرنائی، پنجاب قومی شاہراہ پر تین مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی،ٹریفک کی معطلی سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مردان، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور عید کی خوشیاں دو بالا ہو گئیں۔عید کے تیسرے روز ساہیوال، خوشاب، نورپور تھل، دریاخان، ہارون آباد، بہاول پور، چشتیاں، فورٹ عباس، اوچ شریف، ڈونگہ بونگہ، کندیاں، شجاع آباد، سکندر آباد، بہاولنگر میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

پشاور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔تیز بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم کچی آبادیوں کیلئے رحمت زحمت بن گئی اور ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔ادھر عید کی تعطیلات کے آخری روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا۔ بالاکوٹ، ناران، جھیل سیف الملوک اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔ادھر کراچی میں گرمی برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بارش اور بوندا باندی کا امکان فی الحال ختم ہوگیا ہے۔ پیر کو کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد اور سمندری ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..