ضلعی انتظامیہ کے مون سون سیزن میں سیلاب اور دیگر آفات سے نمٹنے کے اقدامات مکمل

جمعرات 21 جون 2018 13:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن میں سیلاب اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہد علی خان کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثنا ء اللہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جد ی خان خلیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اخیتار علی،ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم علی، ریسکیو ایمرجنسی آفیسر عارف خان، ڈی او سوشل ویلفیئر یونس آفریدی، انچارج ڈی ڈی ایم یو ڈی سی آفس حسیب الرحمان سمیت ایریگیشن، سول ڈیفنس، واپڈا، چاروں ٹائون میونسپل آفیسرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افسران نے بتایا کہ ان کے محکموں نے مون سون سیزن میں سیلاب اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیںجبکہ ڈپٹی کمشنرپشاور کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ اور عوام خدانخواستہ سیلاب یا دیگر آفات کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کے نمبر 1052 پر فوری اطلاع کر سکتے ہیں۔

محکمہ ایریگیشن کا عملہ 24 گھنٹے دریائوں کی نگرانی کر کے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے بہائو اور اونچائی کے بارے میں رپورٹ کرے گا۔ ریسکیو سمیت دیگر محکموں نے بھی اپنی مشینری ، کشتیاں اور دیگر سامان کو ایمرجنسی کے لئے تیار کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشار کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن میں خوانخواستہ سیلاب و قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گااور خدانخواستہ کسی بھی ایمرجنسی کی حالت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان